ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے موجودہ دور کو ریلوے کے لئے ایک چیلنج بتاتے ہوئے اس کی تشکیل نوتعمیر نو اور ترقی پر آئندہ پانچ سال کے دوران ساڑے آٹھ لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
مسٹر پربھو نے آج لوک سبھا میں 17۔
2016 کا ریلوے بجٹ پیش کرتے
ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب ریلوے کو ملک کی ترقی اور معاشی ترقی کی ریڑھ بنانے کا ہے اور ریلوے اسی سمت میں کام کررہا ہے انہوں نے مسافروں کے تحفظ اور ریل کی رفتار کو ملک کی ترقی کے لئے ضروری بتاتے ہوئے کہا کہ انکا یہ بجٹ عام شہروں کی امیدوں کا بجٹ ہے۔